ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے میں مرکزی حکومت ناکام ،گوری قتل معاملے کی جانچ میں اہم سراغ :ہبلی میں وزیرا علیٰ سدرامیا کا بیان

پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے میں مرکزی حکومت ناکام ،گوری قتل معاملے کی جانچ میں اہم سراغ :ہبلی میں وزیرا علیٰ سدرامیا کا بیان

Sat, 23 Sep 2017 20:41:44    S.O. News Service

ہبلی:23/ستمبر (ایس اؤنیوز)کلسا بنڈوری منصوبہ کو لے کر ہمیں توقع ہے کہ  گوا  کانگریس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں منوا نے میں ہم  کامیاب ہوں گے  ، ہم  ریاستی  گوا حکومت سے تعائون دینے کی بھی درخواست کریں گے لیکن وہاں کے اصل ذمہ دار گوا کے وزیرا علیٰ منوہرپاریکر کو چاہئے کہ وہ وہاں کی حزبِ مخالف کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کا حل نکالیں۔ بی جےپی بے تکے اور بے کار بیانات سے عوام کو الجھا رہی ہے اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزریراعلیٰ سدرامیا نے کیا۔

وہ اپنے ہبلی دورے کے دوران اخبارنویسوں کے مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے، شمالی کرناٹکا کے دیرینہ منصوبے کلسا بنڈوری پر پوچھے گئے سوال پر وزیرا علیٰ نے واضح طورپر بتایا کہ کلسا بنڈور ی منصوبہ کو لے کر بات چیت کے لئے ریاستی حکومت تیار ہے،اگر گوا کانگریس سے بات کرنی ہے تو ہم ضرور ان سے بات کریں گے ، لیکن گوا کی عوام نے بی جے پی کو اقتدار سونپا ہے وہاں کے وزیرا علیٰ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں حزب مخالف کو اعتماد میں لے کر آگےبڑھیں۔ بی جےپی والوں سے کچھ ہونے والا نہیں ہے وہ صرف بیانات کی حد تک نہ رہیں بلکہ اپنے پارٹی کے وزیرا علیٰ سے کہیں کہ کلسا بنڈوری معاملے کو لے کر آگے بڑھیں۔

ایشورپا کے پی اے ونئے کے اغواکاری معاملے کو لے کر پولس کی طرف سے بی جے پی ریاستی صدر یڈیورپا کو دی گئی نوٹس پر پوچھے گئے سوال پر کہاکہ جہاں تک ونئے اغواکاری کا معاملہ ہے پولس قانون کے مطابق کام کررہی ہے، اس معاملے کو لے کر بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیورپا کو دی گئی نوٹس قانون کے مطابق کی گئی کارروائی کہتے ہوئے بتایا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں کی جارہی ہے، اغواء کاری کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے ، اغواکاری کی سازش یڈیورپا کے گھر میں ہوئی ہے پولس اسی لئے قانون کے تحت معاملہ کی جانچ کررہی ہے ہماری اس میں کوئی مداخلت نہیں ہونے کی بات وزیرا علیٰ نے کہی۔

پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بہت ہی واضح جواب دیتے ہوئے کہاکہ جب مرکز میں من موہن سنگھ وزیر اعظم تھے تو اس وقت عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمت 102ڈالر تھے تو ملک میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 70روپئے تھی۔ آج عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمتوں میں 3گناہ کمی ہوئی ہے،ایک ڈالر کی قیمت 45-40ڈالر ہے لیکن اس کے باوجود فی لیٹر پٹرول کی قیمت 70سے زائد ہے ۔ مرکزی حکومت پٹرول اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنےمیں بری طرح ناکام ہونےکی بات کہی اسی طرح انہوں نے یقین دلایا کہ پٹرول کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی بات جی ایس ٹی کونسل میں رکھی جائے گی۔

سنئیر صحافی گور ی لنکیش قتل معاملے کی جانچ پر پوچھے گئے ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ جانچ بڑی تیز ی سے آگے بڑھ رہی ہے، بہت کچھ حاصل کیاگیا ہے ، سبھی کچھ ظاہر نہیں کیا جاسکتا، بہت جلد پوری سچائی عوام کے سامنے ظاہر ہونےکی بات کہی۔

Screenshot_(334).png


Share: